پی ٹی آئی کے کارکنان نے مسجد میں گھس کر مخالف سیاسی پارٹی کے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ویڈیو وائرلزرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےپی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کی کال دی تھی۔ ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور ہزاروں لوگ احتجاج کرنے لگے۔ اس پر ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا ہے۔
ٹوئیٹر پر ایک سوشیل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان مسجد میں گھس کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ایک ہنگامہ مچا ہوا ہے اور لوگ امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشیل میڈیا صارف نے ویڈیو کے ساتھ واقعے کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دیر کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو خدا رسول کا واسطہ دے کر کہا کہ یہ مسجد ہے۔ خدا کے لیے کم سے کم مسجد کا تقدس پامال نہ کریں۔
دیر تیمرگرہ گورگوری چوک کےمسجد میں PTI کےکارکنان نے پی ٹی آئی مخالف امام مسجد پر مسجد میں حملہ کیا۔
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے PTI کارکنان کو اللہ رسول کا واسطہ دیکر کہا کہ یہ مسجد ہے اس کےتقدس کو پامال نہ کرے۔
مسجد میں نعرہ بازی اور حملہ پر عوام نے آج احتجاج کااعلان کیاہے pic.twitter.com/v91VwLUEn7— Rasool Dawar (@RasoolDawar) April 10, 2022
بلوچستان میں پاک فوج کی دہشت گردوں سے جھڑپ, پاک فوج کے دو جوان شہید .