ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی کیساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) شوبز شخصیات کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ میرب علی کی ایک پرانی تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔ تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح حیرانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق سوشیل میڈیا پر ہانیہ عامر اور اداکارہ میرب علی کی تصاویر وائرل ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اپنے تعلقات کی وجہ سوشل میڈیا پر ایک عرصے تک توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے ہر میوزک کنسرٹ پر ان کے ہمراہ وہاں موجود ہوتی تھی۔ مداحوں کا خیال تھا کہ دونوں جلد ہی کوئی خوشخبری سنائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور دونوں نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اپنے راستے خاموشی سے الگ کر لیے ۔جس کے بعد گلو کار عاصم اظہر کی کی منگنی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کے ساتھ ہو گئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے جب کی اداکارہ میرب علی ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ ہے جنھوں نے اپنی اداکاری کا آ غاز ڈرامہ صنف آ ہن سے کیا ہے۔