بھارتی اداکار شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان, امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کو گٹکے اور تمباکو برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں پر مقدمہ درج ہو گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق سٹارز کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کیس کو سماعت کے لیے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کو بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالو کرتی ہیں اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو مداحوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور وہ بھی غلط اشیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی پہلی سماعت بہار کورٹ میں 27 مئی سے شروع ہو گی۔

بھارتی ادکار ارجن کپور کی جسمانی تبدیلی نے سب کو متاثر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × three =