گوگل نے “کروم براؤزر” کو ہیک کیے جانے کی تصدیق کر دی۔ صارفین کو خبردار کر دیا گیا۔
زرائع ( اردوبلیٹن نیوز ) گوگل نے تصدیق کر دی ہے کہ کروم براؤزر میں خامیاں موجود ہیں۔ ہیکرز اسے آسانی سے ہیک کر سکتے ہیں۔ اس لیے صارفین اپنے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق گوگل نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ گوگل کروم نامی براؤزر میں سنگین نوعیت کی خامیاں موجود ہیں جو تمام قسم کے آپریٹنگ سسٹم بشمول اینڈرائیڈ, ونڈوز, آئی او ایس اور لینکس میں موجود ہو سکتی ہیں۔ ان خامیوں میں سات خامیاں ہائی رسک ہیں۔ جن کے باعث صارفین کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے۔
گوگل نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ کروم کے صارفین اس وقت ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔ ہیکرز مختلف طریقے استعمال کر کے ان کا ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں گوگل نے صارفین کو کہا ہے کہ اگر وہ ہیکرز سے بچنا چاہتے ہیں تو کروم کو اپڈیٹ کر لیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے کروم براؤزر کو ہیک بھی کیا ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ ہیکنگ کس نوعیت کی تھی اور اس میں صارفین کے ڈیٹا کو خطرہ لاحق ہوا یا نہیں۔
ہیکرز کی طرف سے کی جانے والے اس کاروائی کی تمام تفصیلات مخفی رکھی جا رہی ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔