بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کر دی۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کر دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ٹویٹر پر پوسٹ شئیر کی۔ جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کی۔

مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ زرین خان کی والدہ آج کل ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی حالت کافی سنجیدہ ہے۔ اس لیے اب ان کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

زرین خان نے ٹوئیٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی ہے۔ اس لیے ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔

انہوں نے لکھا کہ رات کو والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے تو ہم نے ان کو ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا ہے۔ زرین نے اپنے مداحوں اور تمام سوشیل میڈیا صارفین سے اپنی والدہ کی صحت کی دعا کے لیے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پلیز میری والدہ کی صحت یابی کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا کریں۔

ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کی تاروں میں پھنس گئی, کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں