دلہن نے شادی پر ایسا لباس پہن لیا کہ دیکھنے والے ڈر کر بھاگ گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ہر ملک کی ایک الگ ثقافت ہوتی ہے۔ تقریبات منعقد کرنے کا بھی ایک الگ انداز ہوتا ہے۔ لوگ اپنے انداز سے شادی اور بیاہ کی تقریبات کرتے ہیں۔ یہ واقعہ ایسا ہے جس پر پوری دنیا میں تبصرے ہو رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی نے ایک خوفناک لباس پہن لیا تھا۔ دلہن کے لباس کو دیکھتے ہی باراتیوں نے خوف سے واپس دوڑ لگا دی۔
مزید تفصیلات کے مطابق لڑکی نے دراصل ڈائنو سار کا کاسٹیوم پہنا تھا۔ جب دولہا نے اپنی دلہن کو اس لباس میں دیکھا تو سب ڈر گئے۔ کچھ لوگ ڈر کر واپس بھی چلے گئے۔ لیکن کچھ دیر میں دولہا نے اپنی دلہن کو پہچان لیا۔ اس پر سب قہقے لگانے لگے۔
اس واقعے کی مزید تفصیلات ایک مقامی خاتون نے سوشیل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس کا نام ایماء ہیلیر ہے۔ ایماء یلیر ایک صحافی ہیں اور انہوں نے یہ خبر ٹوئیٹر پر شئیر کی ہے۔
دلہن کو ڈائنو سار کی شکل میں دیکھ کر دولہا کی جو حالت ہوئی، وہ دیکھنے لائق تھی۔ دلہن نے کہا کہ اس نے سب کو ڈرانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا تھا۔
سری لنکا کے حکومتی رکن نے مشتعل مظاہرین سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی۔