” دس دنوں سے گھر میں مجھے بھوت نے تنگ کر رکھا ہےامریکی شخص نے انٹرنیٹ صارفین سے مدد مانگ لی۔سوشیل میڈیا پر لوگ اکثر و بیشتر اپنے مسائل شئیر کرتے ہیں ریڈایٹ ( Reddit ) ایک سوشیل میڈیا ویب سائیٹ ہے جو امریکہ سمیت بہت سے ممالک میں مقبول ہے۔
گزشتہ دنوں ریڈ ایٹ پر پر ایک امریکی شخص نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اسے گھر میں کئی دنوں نے بھوتوں نے تنگ کر رکھا ہے۔
امریکی شخص کا کہنا تھا کہ میں اس گھر میں تین ہفتے پہلے شفٹ ہوا ہوں اور پہلے ہی دن مجھے بھوتوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا تھا۔ میں جب بھی کوئی کام کرتا ہوں۔ بھوت مجھے تنگ کرنے لگتے ہیں۔ کبھی بھوت رات کو میرے گھر کی لائیٹ بند کر کے مجھے ڈراتے ہیں اور کبھی میں کمپیوٹر پر ویڈیو گیم کھیلتا ہوں تو میرڈ گھر کی دیواروں سے عجیب و غریب آوازیں آتی ہیں۔ جیسے کوئی دیوار پر کوئی چیز مار رہا ہے۔
امریکی شخص نے انٹرنیٹ صارفین سے مدد مانگتے ہوئے پوچھا کہ مجھے بتائیں میں بھوتوں سے کیسے جان چھڑاؤں۔ میں بھوتوں سے تنگ آ گیا ہوں۔