اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عمران خان سے پانچ اہم سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عمران خان سے پانچ اہم سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) سینئیر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عمران خان سے بیرونی سازش کے معاملے پر پانچ اہم سوالات کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے ان تمام سوالات کے جوابات چاہتی ہیں۔ یہ تمام سوالات انہوں نے ٹوئیٹر پر پوچھے ہیں اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر سوال کا واضح اور صاف جواب دیں۔

غریدہ فاروقی نے پہلا یہ سوال پوچھا ہے کہ آپ نے ان لوگوں کو سازش کے بارے میں کب بتایا۔ آپ وہ تاریخ بتائیں جو مبہم نہ ہو بلکہ واضح ہو۔

غریدہ فاروقی نے دوسرا سوال یہ پوچھا ہے کہ کیا یہ درست نہیں کہ جب آپ کو مراسلے بارے آگاہ کیا گیا تو آپ نے کہا ایسے مراسلے تو آتے رہتے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سوال کا جواب سوچ سمجھ کر دیں کیونکہ ہر چیز ریکارڈ پر موجود ہے۔

ان کا تیسرا سوال یہ ہے کہ 7 سے ستائیں تاریخ تک عمران خان کی حکومت تھی لیکن اس دوران عمران خان نے خود کوئی کاروائی کیوں نہ کی۔ سفیر امجد اسد نے بھی پوچھا کہ یہ گفتگو آفیشیل ہے یا زاتی لیکن عمران خان خاموش رہے۔

ان کا چوتھا سوال یہ ہے کہ آخری وقت تک پیپلز پارٹی کو یہ آفر کیوں پیش کی جاتی رہی کہ وہ عدم اعتماد کا حصہ نہ بنیں۔
جب آپ کے پاس تمام آپشنز ختم ہو گئے تو تب آپ نے بیرونی سازش کا بیانیہ سامنے رکھ دیا۔ کیا یہ درست ہے؟

نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ غریدہ فاروقی کا بڑا دعوی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں