عمران خان کو قتل کی دھمکیاں مل رہیں , فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان ۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کچھ لوگوں نے باضابطہ ان کے قتل کی سازش بھی تیار کر لی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء فیصل جاوید واوڈا کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ان کے قتل کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو کہا ہے کہ جلسے میں
بلٹ پروف شیشہ لگوائیں لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ زندگی اور موت کا فیصلہ ﷲ کی طرف سے ہوتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو موت آ جاتی ہے۔ اگر وہ نہ چاہے تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میری موت آئی تو اسے قبول کر لوں گا۔ لیکن اپنے ملک کو دشمنوں کے ہاتھوں نہیں دوں گا۔
وزیر اعظم عمران خان کے لیے بری خبر , ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دے دیا۔