موبائل فون خریدتے وقت کیا دیکھنا چاہیے؟

موبائل فون خریدتے وقت کیا دیکھنا چاہیے؟
مارکیٹ میں موبائل کی کئی اقسام موجود ہیں اور ہر کمپنی مختلف طرح کے موبائل فون بناتی ہے۔ اگر کوئی انسان موبائل لینے کے لیے مارکیٹ میں جاتا ہے تو وہ کنفیوز ہو جاتا ہے کہ کونسا موبائل بہتر ہے۔

ہر انسان کی موبائل کے حوالے مختلف ترجیحات ہوتی ہیں۔ کوئی موبائل پر صرف ویڈیوز دیکھتا اور فیس بک یا واٹس ایپ استعمال کرتا ہے جبکہ کچھ لوگ کیمرے اور بیٹری لائف کو دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگ گیمنگ کے لیے موبائل فون لیتے ہیں۔ موبائل فون کی کچھ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ موبائل فون آپ کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔

موبائل کی میموری اس حوالے سے بہت اہم ہے۔ میموری دو طرح کی ہوتی ہے۔ ریم اور روم۔ آپ کا فوکس ریم پر ہونا چاہیے۔ جتنی زیادہ ریم ہو گی اتنا ہی اچھا موبائل ہو گا۔

موبائل کو بہتر بنانے میں پروسیسر انتہائی اہم ہے۔ پروسیسر موبائل کے پائیدار ہونے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اینڈرائڈ موبائل میں کئی طرح کے پروسیسر استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ کو اچھے پروسیسر والا موبائل فون لینا چاہیے تاکہ آپ کا موبائل فون کبھی ہینگ نہ ہو۔

بیٹری لائف موبائل کی کوالٹی میں سب سے اہم ہے۔ آج کل ہر موبائل کی بیٹری فکس تو ہوتی ہے لیکن اس کی ٹائمنگ کم ہوتی ہے۔ بیٹری لائف بیٹری کی پاور پہ منحصر ہوتی ہے۔ عام طور پر چھ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری بہتر تصور کی جاتی ہے۔ پانچ ہزار ایم اے ایچ والی بیٹری نارمل تصور ہوتی ہے۔

بیٹری لائف کے بعد آپ کو موبائل کی کمپنی کو بھی دیکھنا چاہیے۔ عام طور پر کچھ کمپنیاں اچھی ریم, اور اچھا اینڈرائڈ پروسیسسر دے رہی ہوتی ہیں لیکن ان کے پروڈکٹس اچھے نہیں ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسا موبائل خریدیں جو اچھی کمپنی کا ہو اور اس میں تمام اچھی خصوصیات موجود ہوں۔

کیا کسی کو خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + twenty =