اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دھچکا لگا ہے کیونکہ اس کے افسران نے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جون تک کی چھٹیاں مانگ لی ہیں۔
گریڈ 17 سے 19 کے انکم ٹیکس کے 117 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دھچکا لگا ہے کیونکہ اس کے افسران نے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ افسران نے کم پے سکیل کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا کہ کم تنخواہ کی وجہ سے ہم اس آسمان چھوتی مہنگائی کے دور میں دفتر آنے کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔
بجٹ سازی کے اہم عمل کے دوران ایف بی آر افسران کی ممکنہ غیر موجودگی ملکی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ FBR حکومت کے لیے ٹیکس اور ریونیو اکٹھا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
چیئرمین FBR نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ افسران کی تنخواہوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کا پرفارمنس الاؤنس 2015 سے ضبط ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری 2023: پاکستان کی آبادی 240 ملین تک پہنچ گئی۔