ڈیجیٹل مردم شماری 2023: پاکستان کی آبادی 240 ملین تک پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری ساتویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری میں اب تک تقریباً 240 ملین افراد کی گنتی کی جا چکی ہے۔

پی بی ایس کے ترجمان محمد سرور گوندل کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میں اب تک 239,017,494 افراد کا شمار کیا جا چکا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ سندھ میں 54،858،515 افراد کی گنتی کی گئی ہے، پنجاب میں 116،827،125، خیبرپختونخوا میں 39،372،462 اور صوبہ بلوچستان میں اب تک 20،094،659 افراد کی گنتی کی گئی ہے۔

محمد سرور گوندل نے مزید انکشاف کیا کہ کراچی میں 17,819,110 افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں 11,770,764 افراد کی گنتی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع.

اپنا تبصرہ بھیجیں