ہم آٹھ سے دس ہفتوں میں اس حکومت کو فارغ کر کے دکھائیں گے۔

ہم آٹھ سے دس ہفتوں میں اس حکومت کو فارغ کر کے دکھائیں گے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اس حکومت کو دس ہفتوں کے اندر فارغ کر کے دکھائیں گے۔ دھرنے سے پہلے اور بعد میں بہت کچھ ہوگا۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈ داد خان میں افطار کی تقریب کے بعد یہ باتیں فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھی پر کھڑی ہے۔ ہم اس حکومت کو 8 سے دس ہفتوں میں فارغ کر کے دکھائیں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی پی کو آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نون میں ضم کر دیا ہے۔ اس لیے ان دونوں پارٹیوں کا سیاسی مستقبل کافی تاریک ہے۔ ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہم اس حکومت کو جلدی فارغ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وطن سے محبت آئین شکنی ہے تو ملک کا ہر رہنے والا اور پی ٹی آئی کا ہر رکن غدار ہے۔ ہم صحافیوں کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان چیف جسٹس اور حکومت کو ایک خط لکھیں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے بھی چیف جسٹس کو ایک خط لکھ چکے ہیں۔ اس خط کے زریعے کمیشن نہیں بنایا گیا تھا لیکن اس کے زریعے ضرور بنایا جائے گا۔
عوام پریشان نہ ہو۔ ہم موجودہ حکومت کو 8 سے دس ہفتوں میں فارغ کر دیں گے۔ فواد چوہدری نے واضح کیا کہ دھرنے سے پہلے اور دھرنے کے بعد بھی بہت کچھ ہو گا۔

ریحام خان کا ٹوئیٹ کے زریعے مولانا طارق جمیل کو مشورہ .

اپنا تبصرہ بھیجیں