ریحام خان کا ٹوئیٹ کے زریعے مولانا طارق جمیل کو مشورہ .
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ریحام خان نے توشہ خان کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کو مشورہ۔ ریحام نے کہا کہ توشہ خان کی حفاظت کے لیے بھی کوئی دعا فرما دیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل نے عدلیہ کے لیے تو بہت سی دعائیں فرمائی ہیں, ایک آدھ دعا حضرت توشہ خان کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ “کوئی مولانا طارق جمیل صاحب سے گزارش کرے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں اور اس کو لوٹنے والے لٹیروں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد کریں”۔
اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے جس بد تہذیبی اور بد کلامی کے کلچر کو فروغ دیا ہے اس سے آج مسجد نبوی بھی محفوظ نہیں رہی۔ دوسروں کو چور کہنے والے اس بات کا جواب دیں کہ مافیاز آپ ہوں, زمین آپ لیں اور توشہ خان کے تحائف بھی آپ بیچیں تو چور دوسرے کیسے ہو گئے؟
لاھور: غیرقانونی بس اڈوں و پارکنگ اسٹینڈ ، غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ خاموش.