پاکستان میں فیس بک اور واٹس ایپ کو جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا زریعہ قرار دے دیا گیا۔
زرائع (اردو بلیٹن نیوز) ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن نےفیس بک اور واٹس ایپ کو جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس فاﺅنڈیشن کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں خواتین کو سب سے زیادہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں سائبر ہراسمنٹ8 ہیلپ لائن کے ذریعے 11ہزار 681 کیسز پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنسی حراسگی کے 370 کیس ماہانہ کی اوسط سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
صرف سال 2021 میں 4 ہزار 441 کیسز سامنے آئے۔ ان کیسز میں سے 68 فیصد کیسز خواتین اور 30 فیصد مردوں کی طرف سے رجسٹر کرائے گئے تھے۔ باقی 2 فیصد کیس اقلیتوں کی طرف سے رپورٹ کیے گئے۔
حراسگی کا نشانہ بننے والے زیادہ تر افراد کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں فیس بک اور واٹس ایپ کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔