ایلون مسک نے امریکی صدر جوبائیڈن کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے امریکی صدر جوبائیڈن سے بغاوت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ امریکی ڈیموکریٹک سیاسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ بلکہ وہ ریپبلیکن پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں وہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ ایک مہربانی پارٹی ہے لیکن اب یہ پارٹی تقسیم اور نفرت کی جماعت بن چکی ہے اس لیے وہ ڈیموکریٹ کو مزید سپورٹ نہیں کریں گے اور ریپبلکن کو ووٹ دیں گے۔

یہ ٹویٹ کرنے کے بعد ایلون مسک نے پیشگوئی کی کہ اب ان کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے نفرت کی مہم چلائی جائے گی جو ان کا روپ لوگوں کے سامنے لے کر آئے گی۔
واضح رہے صدر جوبائیڈن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ ماضی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی سے ووٹ جیت کر اقتدار میں آئے تھے۔

ایلون مسک کی ماں نے امریکی صدر جوبائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں