ایلون مسک کون ہیں؟ .دنیا کے سب سے امیر ترین افراد میں پہلے نمبر پہ آنے والے فرد کا نام ایلون مسک ہے۔ لیکن ایلون مسک صرف دنیا کے امیر ترین فرد نہیں ہیں بلکہ وہ ایک سائنسدان, انجینیر اور خلا باز ہیں۔ وہ دنیا کے بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کو ترقی سے ہمکنار کریں۔
سپیس ایکس ناسا کے بعد دنیا کی سب سے بڑی خلائی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کا مشن مارس کو یا تو انسان کے رہنے کے قابل بنانا ہے یا پھر انسان کو ایسا بنانا ہے کہ وہ مارس پر رہنے کے قابل ہو جائے۔ بظاہر ایسا ممکن ہوتا دکھائی نہیں دیتا لیکن ایلون مسک کا دعوی ہے کہ وہ چند سال تک ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ایلون مسک کا دوسرا بڑا مشن نیورل لنک چپ ہے۔ یہ پروجیکٹ دنیا کا جدید ترین پروجیکٹ ہو گا جو حقیقی معنوں میں دنیا کو بدل دے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد انسانی دماغ میں ایک چپ متعارف کرانا ہے۔ جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑے گی۔
اس میں متعلقہ آدمی اپنے کمپیوٹر سے جڑی تمام اشیاء کو بغیر چھوئے یا کسی بھی جگہ پر بیٹھے استعمال کر سکے گا۔ اس کی سادہ سی مثال ایک ایسی کار ہے جو سیلف ڈرائیونگ سسٹم کے تحت چلتی ہو گی۔ آپ اپنی کار کو اپنے دماغ کے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ایسے کئی پروجیکٹ پر ایلون مسک کام کر رہے ہیں۔ وہ ٹیسلا کمپنی بھی چلاتے ہیں جو دنیا کی سب سے مہنگی اور نایاب کاریں بناتی ہے۔
ایلون مسک سے پوری دنیا امیدیں وابستہ کر کے بیٹھی ہے کہ وہ دنیا کو بدل دیں گے۔ لیکن دنیا کو مارس جیسے ستارے پر بھیجنا بہت مشکل ہو گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ٹیکنالوجی کی طرف رجحان پیدا کریں تاکہ ان کو تربیت کرنے میں آسانی رہے۔ جبکہ دوسری طرف عوام اس ٹیکنالوجی پر دھیان نہیں دے رہے ہیں۔
خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کے لیے پہلا مدرسہ قائم کر دیا گیا.