ایلون مسک کی ماں نے امریکی صدر جوبائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ایلون مسک کی والدہ نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایلون مسک کی والدہ کا نام مئے مسک ہے۔ انہوں نے اپنی ثوئیٹر پر کی جانے والی پوسٹ میں صدر جوبائیڈن پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ میرے بیٹے کے کارناموں سے بے خبر رہتے ہیں۔ ایلون نے حال ہی میں خلاء میں ایک سیٹلائٹ بھیجا تھا۔ اس سیٹلائٹ۔کے مشن سے امریکہ حکومت نہ صرف نا واقف تھی بلکہ کو تہنیتی پیغام بھی نہیں دیا تھا۔
ایلون کی والدہ نے اس سیٹلائٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیو میں امریکی حکام کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں۔ تاکہ امریکی حکام میرے بیٹے کے کارناموں سے واقف ہو سکیں۔ مجھے لگتا ہے کہ امریکی حکام میرے بیٹے کے کارناموں سے ناواقف ہیں۔ وہ بےخبر ہیں اور بے خبر ہی رہنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی کمپنی سپیس ایکس کے سی ای او اور الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں۔ ان کا سب سے بڑا مشن یہ ہے کہ وہ انسانوں کو مریخ پر بھیجیں۔ لیکن امریکی حکومت سپیس ایکس کو اس معاملے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتی۔ بلکہ امریکی حکومت صرف ناسا کی مدد کرتی ہے۔