ایلون مسک ٹوئیٹر کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے۔

ایلون مسک ٹوئیٹر کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) آخر کار ایلون مسک نے ٹوئیٹر کو خرید ہی لیا۔ ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر کو 44 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے یہ خبر گردش میں تھی کہ دنیا کے امیر ترین فرد ایلون ٹوئیٹر کو خریدنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہوں باضابطہ خود اس کا اعلان نہیں کیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ٹوئیٹر کے کچھ شئیرز خریدے تھے۔ تاہم اب خبر آئی ہے کہ ایلون نے ٹوئیٹر کو خرید لیا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالرز ادا کیے ہیں۔

ٹوئیٹر بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹوئیٹر کو 44 ارب ڈالر کے بدلے ایلون مسک کے ہاتھ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹوئیٹر بورڈ کے ایک رکن بریٹ ٹیلر نے کہا ہے کہ ایلون سے ملنے والی زیادہ تر رقم کا حصہ کیش پر مشتمل ہو گا۔ ہمارے خیال میں ٹوئیٹر کے شئیر ہولڈرز کے لیے یہی راستہ اچھا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر کے شئیر ہولڈرز سے اس بات کی ووٹنگ لی جائے گی اور اس کے بعد ایلون مسک کو بیچنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ایلون نے کہا ہے کہ ٹوئیٹر آزادی جمبہوریت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔ اس لیے وہ ٹوئیٹر کو مزید بہتر کریں گے۔

ٹوئیٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انسانوں کے مستقبل کی بات ہوتی ہے۔ اس لیے وہ اس کو زیادہ بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ایپل نے دل کی دھڑکن ناپنے کے لیے کلائی میں پہنی جانے والی گھڑی متعارف کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں