ایپل نے دل کی دھڑکن ناپنے کے لیے کلائی میں پہنی جانے والی گھڑی متعارف کروا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ایپل نے دل کی دھڑکن کو جاننے کے لیے نیا پروڈکٹ لانچ کیا ہے جسے فٹ بٹ واچ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ گھڑی انسان کے دل کی دھڑکن کا صحیح اندازہ لگا لیتی ہے۔ گھڑی کے نیچے ایک سینسر لگا ہوتا ہے جس سے دل کی دھڑکن ناپی جا سکتی ہے۔
اس گھڑی کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ اس گھڑی کو امریکی ادارے ایف ڈی اے یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے منظور کرتے ہوئے اس کے عام استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
ایسی اور بھی بہت سی گھڑیاں مارکیٹ میں موجود ہیں جن سے دل کی دھڑکن کا صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن وہ اس فیلڈ میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں اور نہ ایف ڈی اے نے ان کے صحیح ہونے کی تصدیق کی ہے۔
لیکن ایپل کی اس گھڑی کو منظور کر لیا گیا ہے۔ ایپل نے یہ گھڑی بہت پہلے بنا لی تھی لیکن اسے ایف ڈی اے سے منظوری نہیں ملی تھی۔
ایپل نے کئی بار ایف ڈی اے سے درخواست کی کہ ان کی گھڑی کو منظور کیا جائے۔ ایف ڈی اے نے اس گھڑی کے تجربات کئی ایک لوگوں پر کئیے ہیں۔ سو فیصد نتائج آنے کی وجہ سے ایف ڈی اے نے اس گھڑی کے لیے عام استعمال کی اجازت دے دی ہے۔