امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ, درجنوں زخمی .

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ, درجنوں زخمی .

زرائع ( اردو بلیٹن ) امریکہ کی ریاست کیلیوفورنیا کے ایک علاقے سیکرامنٹو میں مسلح شخص نے ایک بار میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہامریکہ کیلیفررنیا ریاست کے ایک علاقے سیکرامنٹو میں پیش آیا ہے۔ وہاں پر سٹریٹ 10 میں واقعہ ایک بار کے اندر ایک مسلح آدمی گھس گیا۔ اس نے سب پر فائر کھول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چھ آدمی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراذ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ کرنے کے بعد مسلح شخص روپوش ہو گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید اموات بھی ہو سکتی ہیں۔ پولیس مسلح شخص کی تلاش کر رہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حملہ آور کو تلاش کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔

ایلون مسک کون ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں