دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے شیئرز بھی خرید لیے۔

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے شیئرز بھی خرید لیے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر کے شیئرز خرید لیے ہیں۔ ان شیئرز کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ ان کی کل مالیت کئی ارب ڈالرز کے برابر ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے شیئرز خریدے ہیں۔

ٹوئیٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے چند انسان ایسے ہیں جنہوں نے ٹوئیٹر کے بہت حصص خریدے ہوئے ہیں۔ ان میں ایلون بھی شامل ہیں۔ ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے گیارہ فیصد حصص خریدے ہیں۔ گیارہ فیصد حصص خرید کر وہ ان افراد میں شامل ہو گئے ہیں جو ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص کے مالک ہیں۔ ٹوئٹر کے سی ای او خود بھی صرف ٹوئٹر کے ڈھائی فیصد حصص کے مالک ہیں ۔

ٹوئٹر مالکان نے خود بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسک نے ٹوئٹر کے کچھ حصص خریدے ہیں۔ ٹوئٹر کے حصص خریدنے پر ٹوئٹر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایلون نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ وہ فیس بک جیسی ایک اور سوشیل میڈیا ویب سائٹ بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

بھارتی خاتون نے اپنی وفات سے پہلے اپنی ساری جائیداد راہل گاندھی کے نام لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں