اسلام آباد آئی جی پولیس کا تبادلہ, ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی تعینات ہو گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) آئی جی اسلام آباداحسن یونس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اکبر ناصرخان اب اسلام آباد کے نئے آئی جی ہوں گے۔ اب کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان نیکٹا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشنمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب ڈاکٹر اکبر ناصر خان اسلام آباد کے آئی جی ہوں گے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔
تبادلوں سے متعلق جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔
اسی طرح سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی بھی وفاق میں خدمات سرانجام دیں گے۔