آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت غیر ملکی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہم اجلاس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت غیر ملکی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہم اجلاس

اجلاس میں چینی ماہرین ، غیر ملکی شہریوں اور حساس تنصیبات کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی باشندوں سمیت حساس تنصیبات، قونصلیٹ اور اہم سرکاری دفاتر کے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب

پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی باشندوں کے اندراج کا عمل لازمی یقینی بنایا جائے ۔ راؤ سردار علی خان

ائیر پورٹس پر قائم ایس پی یو ڈیسکوں پر کوائف کے اندراج کے عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے ۔ آئی جی پنجاب

ایس پی یو اہلکاروں کی فٹنس اور سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے موک ایکسر سائز باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں ۔ راؤ سردار علی خان

غیر ملکی شہریوں کو ہیلپنگ سٹاف فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں کی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے ۔

چینی شہریوں ، ماہرین اور سرمایہ کاروں کی رہائش گاہوں اور ورکنگ سائٹس کے سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے ۔ آئی جی پنجاب

سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو غیر ملکی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات ذاتی نگرانی میں مزید بہتر بنائیں ۔ آئی جی

ایس پی یو اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کیلئے درکار وسائل اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے پائے ۔ راؤ سردار علی خان

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی ایس پی یو منیر احمد ضیاء اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں