مشکل کیچ لینے کی کوشش: اسمتھ بے ہوش

مشکل کیچ لینے کی کوشش: اسمتھ بے ہوش
آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز میں سڈنی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران جہاں میچ ایک دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا وہیں اسمتھ کے فینزغمناک ہوگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ اس میچ کے سپراوور میں مہیش تھکشنانے اسٹوئنس کی تیسری گیند پر زور دار ہٹ لگائی تو ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند ہوا میں اچھل کر کیچ کرنے کی کوشش کی جو کہ تقریباً اس دوران ہر فیلڈ ر ہی کرتا ہے۔

اس دوران اسٹیواسمتھ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے تاہم گیند کو پکڑ کر باؤنڈری کے اندر پھینکنے میں کامیاب رہے اور یقینی چھکا بچا لیا۔اس کوشش کے دوران وہ خود پر قابو نہ پاسکے اور باؤنڈری سے باہر سر کے بل گر کر سر چکرا نے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔

اس صورت حال کی بناء پر اسمتھ انجری کا شکار ہو کر سری لنکا کے خلاف 5ٹی 20میچز کی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے حکام کو ان کے دورہئ پاکستان کی فکر لاحق ہوچکی ہے کیونکہ وہ دورہئ پاکستان کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

درج بالا صورت ِ حال کے کچھ دیر بعد اسمتھ ہوش میں آگئے تھے اور خیریت دریافت کرنے پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔حکام کے مطابق اسمتھ میں کنکشن (سر چکرا کر بے ہوش)کی ہسٹری پائی جاتی ہے اس لئے ان کی فکر اور احتیاط زیادہ کی جارہی ہے۔اُمید کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتہ میں مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

بجلی کا بم:3روپے 9پیسے فی یونٹ مہنگی۔نوٹیفکیشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں