بجلی کا بم:3روپے 9پیسے فی یونٹ مہنگی۔نوٹیفکیشن جاری

بجلی کا بم:3روپے 9پیسے فی یونٹ مہنگی۔نوٹیفکیشن جاری
پاکستانی عوام ایک جھٹکا سہہ کر اٹھ نہیں پاتی کہ انہیں کسی نہ کسی صورت پھر سے کوئی جھٹکا لگا دیا جاتا ہے۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا ہے۔نیپرا نے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی ہے۔

ساتھ ہی نیپرا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ ماہِ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں یعنی کہ عوام موجودہ بجلی کے بلوں میں سابقہ دو ماہ کے بلوں میں کیا گیا اضافہ بھی ادا کرے۔لہٰذا گھبرائیں نہیں تیار رہیں۔آگاہ ہوں کہ یہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں