سیلفی میں نے لے لی آج گانے سے وائرل ہونے والی ڈھنچک پوجا کی ایک اور گانے کے ساتھ دھماکے دار واپسی ۔
ڈھنچک پوجا، جو اپنے کرنج پاپ گانے ‘سیلفی منے لے لی آج’ کی وجہ سے2017 میں وائرل ہوی تھی، ایک اور گانے کے ساتھ دوبارہ واپس آگئی ہیں۔ اور اس بار، یقین کریں یا نہ کریں، اس نے ایمینیم کے مشہور گانے ’لوز یور سیلف‘ کو ری کریٹ کیا ہے۔
ڈھنچک پوجا اپنے کرنج بول اور بے ثری آواز کے لیے مشہور ہوئیں جس نے اسے انٹرنیٹ پر وائرل کر دیا۔ اس کے گانے ہمیشہ وائرل ہوتے رہے ہیں چاہے وہ کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں، اور یہ گانا وائرل فہرست میں تازہ ترین اندراج ہو سکتا ہے۔
10 جون کو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، ڈھنچک پوجا کو ہندی میں ایمینیم کے مشہور گانے کو دوبارہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے الفاظ 8miles سے ‘آٹھ میل’ اور لفظ (motherspaghetti ) کا ترجمہ ‘ماں کی میگی’ میں کیا ہے۔ ویڈیو میں، اس نے ایمینیم کا لباس پہن کر فلم کے مناظر کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس نے گانے کی ویڈیو کے مناظر بھی نقل کیے ہیں، جیسے بس میں بیٹھ کر موسیقی سننا۔