کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.

کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.

بالی ووڈ کی ہر دل عزیز جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

اداکار نے ممبئی کے سانٹا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے بالی ووڈ اداکاروں کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم شخص، جس کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، یہ لکھنؤ کا رہنے والا ہے، اور ممبئی میں فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

ان کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ کترینہ کے مداح ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے وہ سوشل میڈیا پر مسلسل ان کا پیچھا کر رہے تھے۔

پولیس کی گرفتاری پیر کو عمل میں آئی۔ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں۔ دونوں کے بائیو میں، انہوں نے کترینہ کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہے اور اداکارہ کے ساتھ فوٹو شاپ تصاویر بھی بنائی ہیں.

کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.
کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.

حال ہی میں اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی ایک خط کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ باپ بیٹے کی جوڑی کا وہی انجام ہوگا جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا ہوا تھا، جن کو مئی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا: اصل وجہ جانیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں