کریتی سانون نے پربھاس کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی.

کریتی سانون نے اپنی نئی پوسٹ میں ڈیٹنگ کی افواہوں کے بارے میں بات کی اور پربھاس کے ساتھ شادی کی افواہوں کی تردید کی۔

کریتی نے 29 نومبر کی رات کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پرلکھا کہ “یہ نہ (پیار) ہے، نہ ہی PR.. ہمارا بھیڑیا ایک رئیلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جنگلی ہوا گیا تھا جس نےافواہ کی شکل اختیار کی۔ ”

کریتی سانون نے پربھاس کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی.
کریتی سانون نے پربھاس کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی.

انہوں نے مزید کہا کہ “اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کرے- مجھے آپ کا ببل پھاڑنا ہوگا۔ یہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں!”

حال ہی میں، کریتی اور ورون اپنی فلم بھیڑیا کے پروموشن کے لیے رئیلٹی ڈانس شو جھلک دکھلا جا 10 میں نظر آئے۔ شو میں فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ بات چیت کے دوران ورون نے اشارہ دیا کہ کریتی اور پربھاس خفیہ تعلقات میں ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں