خبردار خبردار:گائے کے دودھ اور گوشت میں خطرناک بیماری کی تشخیص.دیگر بیماریوں سے لڑنے کے بعد پاکستانیوں کا ایک اور نئی بیماری کا سامنا ہونے جارہا ہے۔اس بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں قربانی کے جانوروں کے جسم پر بڑے بڑے پھوڑے نکلے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قربانی کے جانور او ردودھ دینے والی گائیں اس بیماری کا شکار ہورہی ہیں چونکہ گائیں اس بیماری کا شکار ہورہی ہیں اس لیے ان کے گوشت اور دودھ میں بھی اس بیماری کے اثرات نمایاں طور پر نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔تحقیق سے علم ہوا ہے کہ جانوروں میں اس بیماری کو ”لمپی سکن ڈیزیز“ کہتے ہیں۔
جس میں جانوروں کے جسم پر نکلنے والے یہ پھوڑے ان کی سکن کے بعد ان کے گوشت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔اس سے پہلے یہ بیماری افریقہ میں پھیلی تھی جس نے 80لاکھ کے قریب جانوروں کو متاثر کیا تھا۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ بیماری ایک سے دوسرے جانور میں اس کے لعاب سے منتقل ہوتی ہے جبکہ ایک خاص قسم کی مکھی بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔پاکستان میں ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن کے مطابق اب تک متعدد جانور اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ان کی اموات کا تناسب 3فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
سماجی کارکن اور سربراہ جے ڈی سی نے بھی عوام کی آگاہی کے لئے ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس جانور کا گوشت کٹ رہا ہے اور اگر یہ گوشت کھانے کے لئے استعمال ہوگا تو اس کے ہم پر بہت مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
اس بیماری کی روک تھام کے لئے انہوں نے ایک انجکشن کا بھی ذکر کیا اور حکومت سے استدعا کی ہے کہ اس اہم مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔خبردار خبردار:گائے کے دودھ اور گوشت میں خطرناک بیماری کی تشخیص.