ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء شدت اختیار کر گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 500 افراد ہیضے میں مبتلا ہو گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء مزید شدت اختیار کر گئی۔ صرف چوبیس گھنٹے میں 500 افراد ہیضے کا شکار ہو گئے ہیں۔ وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں طبی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد این جی اوز، محکمہ صحت کے آفیسرز اور ڈاکٹروں کی مختلف ٹیمیں علاج معالجے میں مصروف عمل ہیں۔ صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی طرف سے عطیہ کیا گیا امدادی سامان ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ کور کمانڈر سرفراز علی نے علاقے کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اور صحت کے پیشے سے وابستہ افراد کو امداد کی یقین دہانی کرائی۔
کور کمانڈر یوسف نے متاثرین کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور وفات پا جانے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔