انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس کو حادثہ, 14 افراد ہلاک۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) انڈونیشا کے شہر جکارتہ میں سیاحوں کی بس کو خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ طلوع آفتاب کے وقت پیش آیا ہے۔ حادثے کی وجہ یہ تھی کہ ڈرائیور کو اونگھ آ گئی۔ ڈرائیور کی اونگھ کے باعث گاڑی بل بورڈ سے ٹکرا گئی۔ جاوا پولیس کے سینئیر اہلکار عثمان لطیف نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے جس کے باعث تاحال اس سے تفتیش نہیں کی جاسکی۔
ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے۔ جب کہ باقی تمام مسافر زخمی ہیں۔ زخموں میں زیادہ تر مسافروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ زخمیوں کو چار مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فلم کی جھلک جاری نہ کی گئی تو خود کشی کر لوں گا : بھارتی اداکار پربھاس کو اس کے مداح نے دھمکی دے دی۔