فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور نے جنسی زیادتی کر ڈالی۔
زرائع (اردو بلیٹن نیوز ) ایک مزدور نے چھ سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی درندگی کا ثبوت دیا ہے۔ یہ واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ایک نواحی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ گاؤں کا نام ساروال بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے لڑکے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھ سال کی عمر کے بچے احسان کے ماموں نے تھانے میں پولیس کو اطلاع دی کہ زیر تعمیر مدرسہ میں ملزم نے اس کے بھانجے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ملزم زیر تعمیر مدرسے میں بطور مزدور کام کرتا ہے۔ لڑکے کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ احسان نامی بچہ گلی میں کھیل رہا تھا۔ ملزم اسے ورغلا کر لے گیا۔ اور مدرسے کی عمارت میں لے جا کر جنسی زیادتی کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ بچے کے ماموں کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ہو پائے گی۔