عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک چلے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنا چاہ رہے ہیں۔ یہاں پر ان کا رہنا دشوار ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ یہ بیان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تیسری اہلیہ کے ساتھ ان کا تنازعہ چل رہا ہے۔ ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس کیس میں اہم پیش رفت ہونے والی ہے۔ اس کے بعد وہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ عامر کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ان سے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
دانیہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر لیاقت جیسے نظر آتا ہے ویسے بلکل نہیں ہیں ۔ ان کا زاتی کردار بہت خراب ہے اور وہ ایک برے انسان ہیں۔

مریم نواز کی بہو عائشہ جنید نے انٹرنیٹ پر سر عام گھر کی باتیں بتا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں