کینسر کے مریضوں کا کلمہ چوک لاہور میں احتجاج۔

کینسر کے مریضوں کا کلمہ چوک لاہور میں احتجاج۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کینسر کے مریضوں کا کلمہ چوک لاہور میں احتجاج۔ کینسر کے مریض احتجاجی پلے کارڈ اٹھائے باہر آ گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں کینسر کے مریض سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور یہ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کینسر کے لیے مفت ملنے والی ادویات بند کر دی گئی ہیں۔ اور اب کینسر کے مریضوں کو مفت ملنے والی ادویات خود خریدنا پڑیں گی۔

کینسر کی ادویات بہت مہنگی ہیں اور ان کو خریدنا ایک عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

پچھلے بیس سالوں سے حکومت کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات دے رہی تھی۔ لیکن اب حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات دینا بند کر دی ہیں۔ نئی حکومت کی اس پالیسی کے خلاف کینسر کے مریض کلمہ چوک لاہور میں جمع ہوئے ہیں۔ مظاہرین کینسر کے مریض ہیں اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو مفت ادویات فراہم کی جائیں کیونکہ وہ مہنگی ادویات نہیں خرید سکتے ہیں۔

مظاہرین میں سینکڑوں افراد شامل ہیں جنہوں نے احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف, نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں