برطانوی خاتون نے بلی سے شادی کر لی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) مغربی ممالک میں جانوروں کو گھر کے فرد کی حیثیت دی جاتی ہے۔ کتے اور بلی کو اس حوالے سے خاص مقام حاصل ہے۔ بلی اور کتے کو پالتو جانور کی حیثیت سے پالا جاتا ہے۔ مغربی معاشرے کے لوگ جانوروں کو بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے معاملے میں حساس ہوتے ہیں۔ لیکن کیا کوئی ایسی عورت بھی ہو سکتی ہے کہ جو صرف اس لیے شادی کر لے کہ وہ اپنی بلی سے کہیں دور نہ ہو جائے؟
یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے۔ برطانیہ میں ایک انچاس سالہ خاتون نے اپنی بلی سے شادی کر لی کیونکہ وہ اس سے بہت پیار کرتی تھی اور اس بات سے ڈرتی تھی کہ کہیں وہ اپنی پیاری بلی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔ اس لیے اس ڈر کو ختم کرنے کے لیے اس نے بلی سے شادی کر لی۔
مزید تفصیلات کے مطابق بلی سے شادی کرنے والی خاتون کا نام ڈیبورا ہے۔ ڈیبورا دو بچوں کی ماں بھی ہے۔ ڈیبورا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ اکثر مالک مکان گھر میں پالتو جانور نہیں رکھنے دیتے۔اس وجہ سے وہ تین مکان پہلے ہی چھوڑ چکی ہے کیونکہ وہ اپن بلی کو نہیں چھوڑ سکتی ہے۔
وہ بلی کو بچانے کے لیے تین مکان چھوڑ چکی ہے۔ اس کو ڈر ہے کہ موجودہ مالک مکان بھی بلی کے رکھنے پر منع نہ کر دے۔ اس لیے اس نے اس ڈر کو ختم کرنے کے لیے بلی سے میرج کر لی ہے تاکہ اگر وہ بلی کو چھوڑنے کا کہیں تو وہ بلی چھوڑنے کی بجائے گھر چھوڑ دے۔
دنیا کا ایسا شہر جہاں مسلمانوں کے لیے قبروں کی جگہ ختم ہو گئی۔