دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر دولہا نے خودکشی کر لی۔

دلہن کے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے پر دولہا نے خود کشی کر لی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت میں دلہن کے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ جانے پر اس کے دولہا نے خودکشی کر لی۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہر چنئی میں پیش آیا ہے۔ دلہا اور دلہن کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی۔ تاہم لڑکی شادی سے کچھ دن پہلے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی۔ جس کے بعد دولہا نے خودکشی کر لی۔

لڑکے کا نام بھی میتھو تھا۔ میتھو کی شادی لڑکی سے سولہ مارچ کو طے پائی تھی۔ شادی کی تیاریاں دونوں طرف سے ہو چکی تھی۔ تاہم لڑکی شاید کسی اور سے محبت کرتی تھی۔ جیسے ہی شادی قریب آئی تو لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی۔ لڑکی کے فرار ہونے کے بعد میتھو افسردہ رہنے لگا۔ وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا اور تنہا تنہا رہتا تھا تھا۔ خودکشی کرنے سے قبل وہ دو دن پہلے گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔

والدین نے اس کی گمشدگی کی خبر درج کرائی۔ پولیس نے اس کی تلاش کی تو دو دن بعد اس کی لاش ملی۔ لاش کی شناخت میتھو کے نام سے ہوئی۔ میتھو کی عمر تیس سال تھی۔ ضروری تحقیقات کے بعد پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارت میں بھکارن نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 4 =