برازیل:طوفانی بارشوں کی تباہی‘100ہلاک.ذرائع کے مطابق برازیل میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے پہاڑی علاقے میں تباہی مچا دی۔برازیل کا شہر پیٹرو پولس جو کہ ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے اس وقت شدید طوفانی بارشوں کی زد میں ہے۔
طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائنڈنگ اور مختلف حادثات میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے حساب سے لاپتہ ہوچکے ہیں۔درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔طوفانی بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ کی شدت نے سیلابی صورت اختیار کر لی اور راستے میں آنے والی گاڑیوں اور ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لے گئی۔
برازیل کی نیشنل سول ڈیفنس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سے اب تک 24افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 94افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وہاں کے گورنر کے مطابق پیٹرو پولس میں جنگ کی سی صورت حال ہے۔اب تک 35افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔
لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے بڑے بڑے پتھر پہاڑوں سے گر کر مزید گھر وں کو تباہ و برباد کرتے جارہے ہیں۔برازیل کے شہر پیٹروپولس میں صرف تین دن کی بارش اس قدر تھی کہ جتنی ایک ماہ میں ہوئی ہو۔ان بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔بہت سے گھر مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور کچھ خستہ حال ہیں۔
ملک کے لئے بجلی مہنگی،کراچی کے لئے سستی:کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟