بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی۔ پوری مارکیٹ کریش کر گئی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔ پوری بٹ کوائن مارکیٹ کریش ہو گئی۔ سٹاک ہولڈرز خسارے کا شکار۔
مزید تفصیلات کے مطابق منگل کو بٹ کوائن کی قدر میں جولائی 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ایسی نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔منگل کو بٹ کوائن مارکیٹ میں 29 ہزار سات سو 64 ڈالرز کی سطح تک گرنے کے بعد دوبارہ 31 ہزار ڈالر تک پہنچا۔ لیکن اس کی قیمت بدتریج کم ہو رہی ہے۔ پہلی مرتبہ بٹ کوئن 55 فیصد کریش ہو کر 23 ہزار ڈالر پر پہنچ گیا تھا لیکن اب اس کی قیمت میں مزید کمی آ چکی ہے۔ پہلی مرتبہ جب یہ 23 ہزار ڈالر پر آیا تھا تو دوبارہ اوپر گیا تھا اور 55 ہزار ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔
لیکن بٹ کوائن کی مارکیٹ ایک بار پھر سے کریش ہوئی ہے اور یہ 29 ہزار ڈالر تک آ گیا ہے۔
بٹ کوائن کے منفی ٹرینڈ میں انویسٹرز کے ایک ارب ڈالر لیکیوڈیٹ ہو گئے ہیں۔ بٹ کوائن کی مالیت میں کمی کی ایک وجہ امریکی سخت مالیاتی پالیسیاں اور افراط زر ہیں جن کے باعث سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔بٹ کوائن کی قدر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے اضافے کے بعد اب نصف سے کچھ ہی زیادہ رہ گئی ہے۔ انویسٹرز کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے۔ وہ بٹ کوائن خرید کر مستقبل میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سری لنکا کے حکومتی رکن نے مشتعل مظاہرین سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی۔