مختلف بیماریوں میں کھیرے کے حیران کن فوائد.

مختلف بیماریوں میں کھیرے کے حیران کن فوائد.

کھیرا بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ یہ کچی سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے اور عام طور پر سلاد میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ خربوزے اور کدو کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ کھیرے کا پودا بیل دار ہوتا ہے۔

کھیرے کی تاریخ

کھیرے کی کاشت کی تاریخ نہایت قدیم ہے اس کے آبائی وطن کے بارے میں مورخین کا خیال ہے کہ اس کا آبائی وطن شمالی بر صغیر ہے۔ قدیم رومیوں نے پہلی صدی عیسوی میں کھیرا کاشت کیا۔کولمبس نے مغربی دنیا میں کھیرے کو متعارف کروایا اور ہیٹی میں 1494میں اسے پہلی بار کاشت کیا گیا۔

کھیرے کی افادیت

کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں لاتعداد فوائد اور بے شمار بیماریوں کا علاج چھپا ہے۔
کھیرے میں وٹامنز اور معدنیات بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ صرف 2 کھیرے بطور غذا کھانے سے جہاں بھوک ختم ہوتی ہے وہیں جسم کو ضروری غذائیت بھی میسر آجاتی ہے۔

عام طور پر بہت سے لوگ کھیرے کو چھیل کر کھاتے ہیں لیکن ماہرین کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے پر زور دیتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق کھیرے کے غذائی اجزاء کی اہم مقدار چھلکے میں ہی موجود ہوتی ہے جو چھلکا اتارنے سے ضائع ہو جاتی ہے۔

کھیرے کے حیران کن فوائد

کھیر بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔ قبض کو دور کرتا ہے اور جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ معدے کی تیزابیت اور السر میں بھی کھیرا کافی مفید ہوتا ہے۔ ہیضے کے حالت میں بھی کھیر مفید اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپے کو ختم کرنے اور جلد کو نکھارنے میں بھی کھیرے کے فوائد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں