زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) حکومت نے بے نظیر پٹرول کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کارڈ سے لوگوں کو سستا پٹرول دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کارڈ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس کارڈ کو بے نظیر کارڈ کا نام دیا جائے گا۔ پٹرول کارڈ کا مقصد ملک کے غریب طبقے کو پٹرول کی خریداری پر ریلیف دینا ہے۔
پٹرول کارڈ ہولڈرز کسی بھی پٹرول پمپ سے رعایتی قیمت پر پٹرول لے سکیں گے۔حکومت پٹرول کارڈ کے لیے کچھ پٹرول پمپس مخصوص کر سکتی ہے جہاں سے سستا پٹرول ملے گا۔
دنیا نیوز نے اپنے ایک نجی زرائع سے دعوی کیا ہے کہ پٹرول کارڈ شائع آئندہ بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پٹرول کارڈ کی فراہمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام, احساس پروگرام , اور نادرا کے ڈیٹا کو استعمال میں لایا جائے گا۔ جن لوگوں کو احساس پروگرام سے پیسے ملتے رہے ہیں ان کو پٹرول کارڈ ضرور ملے گا۔