بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس میں کڑوڑوں روپے آنے کا انکشاف۔

بنی گالہ کے 4 ملازمین کے اکاؤنٹس میں کڑوڑوں روپے آنے کا انکشاف۔ زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء اکبر ایس بابر نے دعوی کیا ہے کہ بنی گالہ کے چار ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائےکیونکہ چار ملازمین ایسے ہیں جن کے اکاؤنٹ میں باہر سے کئی کروڑ روپے آئے ہیں۔
 
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاؤنٹس کو ماننے سے انکار کر دیا لیکن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ان کا پردہ فاش ہو گیا۔  تحریک انصاف اپنی تمام فنڈنگ سے منکر ہو رہی ہے اور الزام دوسروں پر عائد کر رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہم نے نون لیگ کے دور میں چوہدری نثار کو لکھا تھا کہ وہ ان اکاؤنٹس کی تحقیق کرے لیکن کوئی تحقیق نہیں کی گئی تھی۔ اب ہم احسن اقبال سے مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وہ بھی خاموش ہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن بابر ایس اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ بنی گالہ کے چار ملازمین کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائے۔ ان کے اکاؤنٹس میں باہر سے کروڑوں روپے آئے ہیں۔

نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ غریدہ فاروقی کا بڑا دعوی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں