بابر اور رضوان کی ٹی 20رینکنگ میں برتری برقرار.آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)نے ٹی 20کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پلیئرزکی ٹاپ5 لسٹ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم،محمدرضوان،جنوبی افریقاکے ایڈن مارکرام،انگلینڈکے ڈیوڈملان اورنیوزی لینڈکے ڈیوون کونوے ترتیب کے ساتھ پہلی سے پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں .
ایک ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیاکے ایرون فنچ چھٹی اورجنوبی افریقاکے وینڈرڈسن ساتویں اوردودرجے ترقی کے ساتھ نیوزی لینڈکے مارٹن گپٹل آٹھویں پوزیشن پر برقرار۔
سری لنکن بلے بازپتھم نسانکا 3 درجے تنزلی کے ساتھ نویں جبکہ انڈیا کے لوکیش راہول ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پا جا پہنچے ہیں جبکہ اس کے برعکس باؤلنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں کہیں بھی کوئی بھی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔
سابقہ لسٹ کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کے تبریز شمسی پہلی،آسٹریلیا ٹیم کے جوش ہیزل ووڈ دوسری،انگلینڈ ٹیم کے عادل رشید تیسری،آسٹریلیا ہی کے ایڈم زیمپا چوتھی،افغانستان ٹیم کے راشد خان پانچویں،سری لنکن ونندووہسارنگا چھٹی،افغانستان ٹیم کے ہی مجیب الرحمان ساتویں،جنوبی افریقہ ٹیم کے اینرچ نورکیا آٹھویں،آسٹریلیا کے ایشٹن اگرنویں اور پاکستان کے شاداب خان دسویں پوزیشن پر پہلے کی طرح ہی موجود ہیں۔
اسی طرح آل راؤنڈر کی فہرست پر نظر دوڑائی جائے تو افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر کھڑے نظر آتے ہیں۔
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی: دوستی کرو‘انجوائے کرو‘نہیں تو فیل۔کیایہاں طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے؟