پی ایس ایل 7: کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5وکٹوں سے شکست دے دی.12فروری بروز ہفتہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے ہیلزنے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 38گیندوں پر 62رنز بنائے،فہیم اشرف نے 28گیندوں پر 55رنز اور محمد وسیم نے 2گیندوں پر 2چھکے لگا کر 12رنز بنائے۔
شاہد آفریدی،فاؤلکنر نے 2، 2جبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے 1، 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے مقررہ ہدف 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 203رنز بنا کر حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جاسن روئے نے 27گیندوں پر 54رنز،احسن علی 30، جیمز وینس29،عمر اکمل 23،اور کپتان سرفراز احمد نے32گیندوں پر 50 رنز بنائے۔اسلام آباد کی طرف سے شاداب خان نے 3جبکہ لیم ڈاؤسن،محمد وسیم جونیئرنے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح ہو کہ یہ میچ جیتنے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم 6میچ کھیل کر ابھی تک 6پوائنٹ ہی حاصل کر پائی ہے۔