چوروں نے چوروں نے اے ٹی ایم کو لوٹنے کے لیے اے ٹی ایم کو دھماکے سے اڑا دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں چوروں نے بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کے لیے ATM کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ڈکیتی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ ان کی کوشش تھی کہ وہ رقم چرا کر لے جائیں مگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام ہو گئے اور ان کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کو لگا تھا کہ ATM مشین کو دھماکے سے اڑانے سے ATM پھٹ جائے گی اور اس کا کیش بکس باہر آ جائے گا۔ تاہم ATM مشین کافی مضوط تھی۔ اس وجہ سے مشین نہ پھٹ سکی اور ان کو اپنے مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ چوروں نے مشین سے پیسے چرانے کے لیے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا لیکن مشین کی ساخت مضبوط تھی ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمام کر گرفتار کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔