دنیاکی مہنگی ترین گاڑیوں سے بھرا جہاز سمندر میں چھوڑ دیا گیا.یہاں ایک گاڑی تو دور ایک موٹر سائیکل کو خریدنے کے لئے غریب لوگوں کو قرضہ لینا پڑتا ہے یا وہ موٹر سائیکل اقساط پر لیاجاتا ہے کیونکہ غریب معاشی حوالے سے اتنا پاورفل نہیں ہوتا۔ حال ہی میں سمندر میں ایک ایسا بحری جہاز چھوڑدیا گیا ہے جس پر بہت ہی قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔
ینٹلے ووکس ویگن، پورشے، آڈی اور لیمبر گینی گاڑیوں سے بھرے بحری جہاز کو آگ لگنے کے بعد بحر اوقیانوس میں چھوڑا گیا ہے۔ پرتگال کی بحریہ نے مدد کی اپیل پر بڑے کارگو بحری جہاز “فیلیسٹی ایس” کے 22 ارکان پر مشتمل عملے کو شفٹ کردیا ہے۔فیلسیٹی ایس جرمنی کی بندرگاہ ایمڈن سے روانہ ہوا تھا اور اس کی منزل ڈیوس ولی امریکا تھی۔ تاہم پاناما کا جہاز جس پر 17 ہزار میٹرک ٹن وزنی گاڑیاں لدی تھیں منزل مقصود سے پہلے ہی بدقسمت انجام سے دوچارہوگیا۔
یادرہے عام طور پر تباہ شدہ یا ڈوبے ہوئے جہاز مالکان کی ملکیت رہتے ہیں اور کوئی حل نکالنے کی ذمہ داری انھی پر عائد ہوتی ہے۔ شپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی جاپان کی متسوئی او ایس کے لائنز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ کارگو سے متعلق معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شپ میں تین ہزار 965 ووکس ویگن اے جی اور پورشے، آڈی اور لیمبرگینی کی گاڑیاں بھی تھیں۔ اس کے علاوہ بینٹلی کمپنی کی 189 گاڑیاں بھی تھیں جن کی لاگت تقریباً کل تین کروڑ ڈالر تھی.