مایا علی طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل.
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ مایا علی کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مایا علی کی تصویر ان کی دوست کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے، جوکہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ تصویر میں اداکارہ مریض کا گاؤن اور بلیک ماسک پہنے نظر آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مایا کی دوست فائزہ ثقلین نے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے، فائزہ نے لکھا، “گٹ ویل سون”.