مریم نواز کی بہو عائشہ جنید نے انٹرنیٹ پر سر عام گھر کی باتیں بتا دیں۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عائشہ جنید مریم نواز کی بہو ہیں اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی بیوی ہیں۔
سوشیل میڈیا پر عائشہ جنید نے اپنی نجی زندگی کے متعلق کئی اہم سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ انہوں نے سوشیل میڈیا صارفین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کافی دن ہو گئے ہیں آپ سے بات نہیں ہوئی۔ اگر آپ کو مجھ سے کوئی سوال پوچھنا ہے تو پوچھ لیں۔
اس پر صارفین نے ان سے کئی سوالات پوچھے جن میں زیادہ تر ان کی نجی زندگی کے متعلق تھے۔
ان سے پوچھا گیا کہ آج کل آپ کہاں رہتی ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ آج کل وہ پاکستان میں نہیں بلکہ لندن میں رہتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو اپنی ساس کے ہاتھ سے بنائی گئی کون سی ڈش پسند ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کو بریانی بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ عائشہ جنید مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بہت وائرل ہوئی تھیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔