پاکستان چھوڑنے سے پہلے عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا, عامر لیاقت کا بیان.
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت نے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ وہ ملک چھوڑنے سے پہلے فواد چوہدری اور عمران خان کو سرپرائز دیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عامر لیاقت نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے اعلی زرائع سے ان کو خبر ملی ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس گروپ کو فواد چوہدری گائیڈ کرتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں وہ خوش ہو جائیں۔ ان کا ماننا ہے فواد چوہدری نے عمران خان کو خوش کرنے کے لیے میری کردار کشی کا منصوبہ تیار کروایا اور یہ سارا کام سوشیل میڈیا کے زریعے ہوا۔
انہوں نے کہا میں یہاں سے جا رہا ہوں۔ میں نفرت اور محبت دونوں کا عکس ہوں۔ میں قوم کو اپنا درد بتا چکا ہوں۔ میں کسی کی کردار کشی یا کسی کی توہین پر یقین نہیں رکھتا لیکن میں جانے سے پہلے عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز ضرور دوں گا۔
عمران خان کو گرفتار کرنے والے اپنا کمبوڈیا کا ویزا لگوا لیں۔ فواد چوہدری کا بیان۔