25 سالہ مصری نوجوان کی چھیاسی سالہ برطانوی خاتون سے شادی, ازدواجی زندگی کیسی گزر رہی ہے ؟
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) دو سال قبل ایک مصری نوجوان احمد ابراہیم نے چھیاسی سالہ برطانوی خاتون آئرس جونز سے شادی کی تھی۔ دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی۔ چھیاسی سالہ آئرس جونز مصر چلی گئی تھی۔ وہاں جا وہ مصری نوجوان سے ملی۔ دونوں کی محبت مزید گہری ہو گئی۔ وہ مصری جوان سے شادی کر کے اسے برطانیہ لے آئی۔
حال ہی میں احمد ابراہیم کچھ روز کے لیے مصر واپس چلے گئے۔ پیچھے ان کی چھیاسی سالہ بیوی اکیلی رہ گئی۔
آئرس جونز نے سوشیل پر بتایا کہ میرے شوہر کے مصر جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا وہ میرے لیے کتنا اہم ہے اور مجھے اس سے کتنی محبت ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اس دوران باغبانی کی۔ پودوں کو پانی دیتی رہی اور گھر کے کاموں میں مصروف رہی۔ لیکن میرے شوہر کی یاد مجھے ستاتی رہی۔ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اتنا خوبصورت اور اچھا جیون ساتھی ملا ہے۔
خواتین کی شہداء کی قبروں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل, پولیس نے گرفتار کر لیا .